• news

لاہور قلندرز کا کرکٹرز کی سکالر شپس کیلئے سٹارلٹ ‘کوثر رانا ٹرسٹ سے معاہدہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے نوجوان کرکٹرز کو سکالر شپ دینے کیلئے سٹارلٹ اور کوثر رانا ٹرسٹ کیساتھ یاد یاداشت پر دستخط کئے ہیں ۔ معاہدہ کے تحت کھلاڑیوں کو ایک سال تک سکالر شپس دی جائیں گی ۔ معاہدہ کے تحت ٹرائلز کے بعد منتخب دس ایسے طلباء کو سکالر شپس دی جائیں گی جن کی عمر پندرہ سال یااس سے زائد ہوگی ۔لاہور قلندرز اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سکالر شپ کیلئے منتخب طلباء اس کے مستحق ہیں ۔ ان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت بھی ہے ۔ منتخب کرکٹرز کو لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں انٹر نیشنل کوچز اور کنسلٹنٹس کے زیر نگرانی ٹریننگ دی جائے گی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے کہا کہ معاہدہ پر بہت خوشی ہورہی ہے ۔ ہم اپنے ملک کی سپورٹس کو مضبوط بنا رہے ہیں ۔ اچھے کام کررہے ہیں جن کی بدولت کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن