جنوبی افریقی باکسر سیمسو بوٹیلزی دماغ کی انجری کے بعد چل بسے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی باکسر سیمسو بوٹیلزی دماغ کی انجری کے بعد چل بسے۔رواں ہفتے باکسنگ مقابلے میں انجرڈ ہونے پر سیمسو بوٹیلزی کے دماغ سے خون نکلا تھا۔ ڈبلیو بی اے آل افریقہ لائٹ ویٹ فائٹ میں انھیں یہ انجری ہم وطن سیفلشی موٹنگوا کیخلاف پیش آئی، سیمسو کی لہولہان ہونے پر ریفری نے فائٹ رکوادی تھی۔