زمبابوے کو مسلسل تیسری شکستافغانستان کا ون ڈے سیریز میں کلین سویپ
لاہور (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ، افغانستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔زمبابوے کی ٹیم135 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ افغانستان نے ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔، کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 38 اور محمد نبی نے (ناٹ آئوٹ) 34 رنز بنائے، بلیسنگ مزاربانی اور ٹینڈائی چتارا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ راشد خان کو میچ اور رحمت شاہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغازکل 11جون سے ہوگا۔