آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک زخمی سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے آئوٹ
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک ان فٹ ہوکر سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی سے باہر ہو گئے ہیں ۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زخم کے بعد بائیں شہادت کی انگلی میں چھ ٹانکے لگنے کے بعد پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے ابتدائی حصے کیلئے شکوک کا شکار ہیں۔ جھئے رچرڈسن جنہوں نے آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں سٹارک کی جگہ لی کو سٹارک کے متبادل کے طور پر آسٹریلیا کے ون ڈے سکواڈ میں بلایا گیا ہے۔