وزارت اطلاعات و نشریات کے 17 منصوبوں کیلئے 2100 ملین روپے مختص
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آئندہ مالی سال23-2022کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وزارت اطلاعات ونشریات کے 17 منصوبوں کے لئے 2100 ملین روپے مختص کئے گئے۔ جاری سکیموں میں پاکستان انفارمیشن سینٹر فیز ون کے لئے 62.709ملین روپے، گوادر میں 100کلومیٹر رینج کے حامل ریڈیو سٹیشن کے لئے 50ملین روپے، میڈیم ویو سروس مظفر آباد کے لئے 50 ملین روپے، میر پور میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کی تبدیلی کے لئے 50ملین روپے، اے پی پی ری کی سٹرکچرنگ منصوبے کے لئے 298.956 ملین روپے، وزارت اطلاعات کے افسران اور ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے کے لئے 30.572ملین روپے، سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کے لئے300ملین روپے، قائد اعظم کی تقاریر کی پبلی کیشنزکے لئے 26.290ملین روپے، پی آئی ڈی کے منصوبے کے لئے 40ملین روپے، گوادر پی آئی ڈی میں میڈیا سینٹر کے قیام کے لئے 60ملین روپے، ایف ایم قرآن نیٹ ورک کے لئے 212.777ملین روپے، نیشنل انفارمیشن میڈیا آرکائیو کے لئے 503.388ملین روپے، پی ٹی وی کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے104.650ملین روپے، خیرپورمیڈیم وسیع سروس کے لئے 100 ملین روپے، سی بی ایف سی میں تھیٹر عمارت کی بحالی کے لئے 10.658ملین روپے، سٹوڈیو اینڈ ماسٹر کنٹرول روم کی اپگریڈیشن کے لئے 100ملین روپے اور پی ٹی وی اکیڈمی میں فلم انسٹیٹیوٹ کے لئے100ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔