• news

بجٹ عوام دوست‘ حکومت نے ٹیکسوں میں زیادہ ریلیف دیا: اقتصادی ماہرین 

 لاہور (کامرس رپورٹر) اقتصادی ماہرین نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے اس سے مہنگائی بڑھے گی۔ پہلے ٹیکس اہداف حاصل نہیں ہوئے اور حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس اہداف بڑھا دیئے ہیں جس سے لگتا ہے کہ ان ڈائریکٹ ٹیکس بڑھیں گے۔ خدشہ ہے کہ نئی سرمایہ کاری بھی بہت کم ہو گی۔ معروف پروفیسر ڈاکٹر خالد رشید نے کہا کہ موجودہ حالات میں بجٹ مثبت اور عوام دوست ہے۔ حکومت نے ٹیکسز میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا ہے۔  موجودہ حکومت نے 2017 سے لیکر اب تک تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ کا حصہ بنا دیا ہے جس کا سرکاری ملازمین کو بہت فائدہ ہو گا۔ کاروباری حالات مشکل ہونگے اور عام آدمی کی زندگی کے لئے مشکلات بڑھیں گی۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے نتیجے میں آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونگے جس سے سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا اور روپے کی قدر میں بہتری آئے گی۔  بجٹ معیشت پر  درپیش سنگین خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

ای پیپر-دی نیشن