بجٹ میں غریب طبقے کو ٹیکس سے بچایا‘ ریلیف دیا: چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔ 48 فیصد ٹیکسز درآمدات کے ہیں۔ مقامی ٹیکسز 52فیصد ہیں۔ غریب طبقے کو ٹیکس سے بچایا ہے۔ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ اس سال 5818 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوگا۔ تنخواہ دار طبقے کو حکومت نے ریلیف فراہم کیا ہے۔