• news

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 155 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے  8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے تھے۔ فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور امام الحق نے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔ دونوں نے 120 رنز جوڑ کر ٹیم کا مجموعہ 145 تک پہنچایا تو امام الحق72رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم نے77 رنز کی اننگزکھیلی۔ محمد رضوان 15 رنز بناسکے، تاہم شاداب خان اور خوشدل شاہ کے 22، 22 رنز اور اختتامی لمحات میں محمد وسیم کے 17 اور شاہین شاہ آفریدی کے 15 رنز کی بدولت قومی ٹیم 275 رنز بورڈ پر سجانے میں کامیاب ہوئی۔ عقیل حسین نے 3 ‘ الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ دو دو کھلاڑیوںکوآئوٹ کیا ۔ جواب میں مہمان ویسٹ انڈین ٹیم 155رنزپر ڈھیر ہوگئی ۔ شائی ہوپ چار ‘کائیل میئرز 33‘شمراہ بروکس42‘برینڈن کنگ صفر‘کپتان نکولس پوران 25‘روومین پاول 10‘رومیرو شیفرڈایک ‘اینڈرسن فلپ ایک رن بناکر آئوٹ ہوئے ۔ عقیل حسین چودہ رنزپر ناٹ آئوٹ رہے ۔ محمد نواز نے چار ‘محمد وسیم نے تین‘شاداب خانے دو‘شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سریز کا تیسر امیچ کل شام چار بجے ملتان میںہی کھیلا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن