این ایف سی ایوارڈ‘ صوبوں کو 40 کھرب 99 ارب 77 کروڑ ملیں گے
لاہور(کامرس رپورٹر )آئندہ مالی سال کے بجٹ میں این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں چاروں صوبوں کو لئے 40کھرب 99ارب 77کروڑ30 لاکھ روپے فراہم کرنے کا تخمینہ ہے جو رواں مالی سال میں اس مد کے لئے فراہم کئے جانے والے 34 کھرب 11ارب 85کروڑ 80لاکھ روپے کے مقابلے میں 6کھرب 87 ارب 91 کروڑ 50لاکھ روپے ذائد ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے چاروں صوبوں کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں فراہم کئے جانے والے 40کھرب 99ارب 77کروڑ30 لاکھ روپے کے مجموعی تخمینے میں پنجاب کو 20کھرب29 ارب 32کروڑ روپے، سندھ کو10کھرب 29 ارب 76کروڑ روپے، خیبر پی کے کو 6کھرب 70ارب 45کروڑ روپے اور بلوچستان کو 3کھرب 70ارب 23کروڑروپے فراہم کئے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔