• news

ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم ہونے سے عملاً 30 فیصد اضافہ ہو گا

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ  میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد بڑھانے کی منظوری دی ہے۔  اس کے علاہ ایڈہاک الائونسز کو بھی بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کو اس وقت 45 فیصد پر مشتمل 5 ایڈہاک الائونسز دیئے جا رہے ہیں جن میں 2016 کا دس فیصد، 2017 کا دس فیصد، 2018کا دس فیصد، 2019 کا پانچ فیصد اور 2021 کا دس فیصد ایڈہاک ریلیف شامل ہے۔ ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں یہ پانچ ایڈہاک ریلیف ضم کرنے کے بعد 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا جس سے عملی طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں تیس فیصد کے قریب اضافہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت کو ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے 71 ارب 59 کروڑ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔  

ای پیپر-دی نیشن