نیب کے بجٹ میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے اضافہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بجٹ 2022-23ء میں حکومت نے نیب کے بجٹ میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے اضافہ کر دیا۔ مالی سال 2022-23ء کے دوران نیب کیلئے 5 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نیب افسران و ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں تین ارب 75 کروڑ روپے اور نیب آپریٹنگ اخراجات کیلئے ایک ارب 37 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نیب ملازمین کی ریٹائرمنٹ کیلئے ایک کروڑ 74 لاکھ 68 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال نیب کیلئے 5 ارب 13 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔