• news

اٹامک انرجی کمشن اور نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی 22 سکیموں کیلئے 26280 ملین سے زائد مختص

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آئندہ مالی سال 2022-23 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں اٹامک انرجی کمیشن اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی 22 سکیموں کے لئے 26280.492ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ریجنل نیوکلیئر سیفٹی منصوبے کے لئے 100ملین روپے، ڈیجیٹل منصوبے کے لئے 189.890ملین روپے، اٹامک انرجی کمیشن کی 17جاری سکیموں کے لئے 24090.602 ملین روپے جبکہ 3 نئی سکیموں کے لئے 1900ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن