• news

عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائینگے:وسیم اختر

قصور (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے صدر میاں وسیم اختر شیخ و ایم پی اے سٹی قصور نعیم صفدر انصاری نے گلبر گ کالونی قصور کی نو تعمیر شدہ کارپیٹڈ روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت شہروں کی تعمیر و ترقی کے روکے ہوئے سفر کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے اور نواز شریف کی قیادت اور وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں عوام کو ان کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر محمود خاں، جمیل احمد خاں، اسلم خاں میئو‘ ڈاکٹر عامر سلیم و شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ میاں وسیم اختر شیخ نے کہا کہ شہر قصورہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ چلا آرہا ہے ۔ ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری نے خطاب کرتے کہا کہ شہر قصور میں عوام کو پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر کام جاری ہے اور متعدد نئی ٹربائنیں نصب کی جا رہی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن