بلا امتیاز عوام کی خدمت کرتے رہیں گے:ماجد علی شوکت
کامونکی(نمائندہ خصوصی)بلا امتیاز عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے ترقیاتی کاموں کا سفر انشاء جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما رانا ماجد علی شوکت نے گزشتہ روز نواحی گاؤں صالح پور میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا روزانہ ہی کسی نہ کسی علاقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جہاں علاقہ مکین ہمارے کاموں کو سراہا رہے ہیں ان کی جانب سے حوصلہ افزائی ہمارے لئے آکسیجن کا کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا موجودہ اتحادی حکومت نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور انتقامی کاروائیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔حکومت نے آٹے، چینی، گھی، بجلی، تیل، گیس اور ٹیکسوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے۔عوام نے اتحادی اور امپورٹڈ حکومت کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اور آنے والا دور انشاء اللہ ایک بار پھر تحریک انصاف کا ہوگا۔