• news

نبی کریم ؐ کیلئے ہماری محبت ہر چیز پر مقدم ہے: پیر محمد رفیق

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) جانشین ابوالبیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے پیارے نبی کریم ؐ کیلئے ہماری محبت ہر چیز پر مقدم ہے اور آقا نبی کریم ؐ کی محبت اور آپ کی ناموسؐ کیلئے اپنی جان قربان کرنا ہر مسلمان اپنا قرض سمجھتا ہے۔ بھارت میں سیاسی رہنما کی طرف سے توہین آمیزاور متنازعہ بیان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیانات اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے عکاس ہیں۔بھارت سمیت دنیا کے تمام ممالک سن لیںنبی کریم ؐ ہمارے لئے سب سے مقدم ہیں اور شان رسالتؐ میں گستاخی کو کسی صورت قبول نہیں جا ئے گا ۔کائنات کے عظیم لیڈر اور ہمارے آقا ومولا نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کے واقعات میں اضافہ ہم مسلمانوں کی آپسی نااتفاقی ہے آقاؐ کی ناموس کی خاطر ہم مسلمانوں کو متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن