بنک اسلامی کاپی ٹی وی سپورٹس اور اے آر وائی ZAP کے ساتھ اشتراک
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف اسلامی مالیاتی ادارے بنک اسلامی نے8 جون سے 12 جون تک ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی جاری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کی براہ راست نشریات میں پی ٹی وی سپورٹس اور اے آر وائی Zap ایپ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ بنک اے آر وائی Zap ایپ پر ڈیجیٹل لائیو سٹریمنگ کا سپانسر ہے جبکہ پی ٹی وی سپورٹس کے ذریعے نشر ہونے والی سیریز کا شریک سپانسر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے جائیں گے جو شام 4 بجے شروع ہوں گے۔بنک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی نے کہاکہ بنک اسلامی کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے ٹیلی کاسٹ کے ذریعے پاکستان کی تشہیر کرنا خوشی کا باعث ہے ۔ پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابیاں ان میں سے بہترین ہیں جو دنیا کو دکھائی جاسکتی ہیں ۔ اس سیریز سے پاکستان کو کھیلوں کے دیگر مقابلوں کی میزبانی اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔