گنگارام کے قرب و جوار میں ہوٹلوں پر صفائی کا بہتر بندوبست کیا جائے: ناظم شوکت
لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا کہ سرگنگارام ہسپتال چوک میں ہوٹل مالکان بیماریاں پھیلا رہے ہیں۔ ان ہوٹلوں پر کام کرنے والے ملازمین کے میڈیکل بھی نہیں بنے ہوئے فوڈ اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ انسان جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ صفائی کا نظام بہتر نہ بنانے اور بغیر میڈیکل سر ٹیفکیٹ کے ہوٹلوں پر بیماریاں باٹنے والے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ان ہوٹلوں و چائے خانوں کے باعث لوگ ہیپاٹائٹس اور گیٹرر کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔