• news

ن لیگ نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا: افضال حیدر

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں افضال حیدرنے کہاہے کہ شیخوپورہ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کریگی اس کومن وعن تسلیم کیا جائیگا یہ وقت باہمی اختلافات کا نہیں بلکہ متحد ہوکر امپورٹڈ حکومت کے امیدوار کو ہرانے کا تقاضا کرتا ہے قربانیاں دیکر ہی جماعتیں بنتی ہیں تو دوسری طرف اس سے ملک میں نظریاتی سیاست کو بھی فروغ ملتا ہے ہماری جدوجہد پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے نہیں بلکہ عمران خان کے ویژن کی تکمیل ہے اور اس کیلئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیںن لیگ کی سیاست نے کرپشن کو فروغ دیکر اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر رانا بلال محمود خان ،میاںبلال ریاض ،ملک محمدآصف ، ظفر اقبال انصاری ،محمدعدیل گجر سمیت دیگر موجودتھے بعدازاں انہوںنے ڈسٹرکٹ رگبی ایسوسی ایشن کے اجلاس کی بھی صدارت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن