محبت رسول ؐ ہمارے ایمان کی اساس ہے: امجد نذیر بٹ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر و انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے چیئرمین امجد نذیر بٹ نے کہاہے کہ محبت رسول ؐ ہمارے ایمان کی اساس ہے، پاکستانی حکومت فوری طور پر بھارت کیساتھ اپنے تعلقات مکمل ختم کرے اور سفیرکو فوری ملک بدر کرے،جب تک بھار ت میں گستاخو ں کو سرعام پھانسی نہیں دی جا تی بھارت کیساتھ کوئی تعلقات قائم نہ کئے جائیں،اپنے ایک بیان میں امجد نذیر بٹ نے کہاکہ نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والی ملعونہ کو دنیا میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں،مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن نبی کریم ؐ کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، ہمارے دل پیارے نبی ؐ کی محبت میں دھڑکتے ہیں،ہمارے خیالات و تصورات میں بھی،دل و دماغ کے ساتھ خون کے قطرے قطرے میں نبی کریم ؐ کی محبت رچ بس چکی ہے، انہوں نے کہاکہ مودی سرکار مسلمانوں کیخلاف نفرت کے فروغ کی سازش پر کاربند ہے۔