• news

بھارت بنیادی انسانی حقوق کا مجرم ہے :حاجی محمد نواز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف کوآرڈینیٹر حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ خاتم المرسلین نبی رحمت حضرت محمد ؐکی ناموس میں گستاخی کر کے بی جے پی کے رہنمائوں نے خود کو پست زہنیت کا مالک ثابت کیا ہے عالمی برادری بین المذاہب ہم آہنگی اور مقدس ہستیوں کے احترام کی عالمی تحریک کے منافی بھارتی حکومت کے رویوں اور اقدامات کا نوٹس لے، بھارت اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے بنیادی حقوق، مذہبی آزادیوں اور بنیادی انسانی حقوق کا مجرم ہے اسے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، انجینئر حاجی معراج دین، حاجی علی احمد، حاجی میاں محمد الیاس و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حاجی محمد نواز نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے آقاکریمؐکی عزت وحرمت کو اپنی جان سے زیادہ عزیز سمجھتا ہے اور اس مقصد کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن