جماعت اسلامی لاہور کاتحفظ رسالتؐ،سعودی نظام،آئی ایم ایف کیخلاف عوامی مارچ آج ہوگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام آج بروز ہفتہ بمقام مال روڈ لاہور بوقت سہ پہر 4 بجے امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق اور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کی قیادت میں تحفظ ناموس رسالتؐ، سودی نظام معیشت، آئی ایم ایف کی غلامی، بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ اور مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف مردو خواتین کا ایک بڑا عوامی مارچ سٹیٹ بنک تا اسمبلی حال چوک تک کیا جائے گا۔ انجینئر اخلاق احمد، چوہدری محمود الاحد، ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، حاجی ریاض الحسن سمیت جماعت اسلامی ضلع لاہور کی مردو خواتین کی قیادت ہزاروں افراد کیساتھ شرکت کرے گی۔