• news

بلوچستان کی عوام نے بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف کو مسترد کردیا:بیگم بیلم حسنین


لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام نے بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف کو مسترد کر کے غرو ر ،تکبر اور انتشار کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔ فسادی پارٹی ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔ اس پر فوری پابندی لگنی چاہیے۔ اپنے اقتدار کے چار سالوں میں ملک کو ناتلافی نقصان پہنچانے والے عمران خان ملک کے ٹکڑے کرنے کے درپے ہیں۔ دوسروں پر غداری کے فتوے اور مقدمے چلانے والے عمران نیازی کو گرفتار کر کے اس پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے ورنہ یہ شخص ملک کو آگ کی طرف دھکیل دے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن