• news

 لاہور شہر میں سبسڈائزڈ آٹا کی سپلائی جاری : ڈی سی عمرشیر چٹھہ


لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ لاہور شہر میں سبسڈائزڈ آٹا کی سپلائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں 02 لاکھ 25 ہزار 679 سستا آٹا کے بیگز فراہم کئے گئے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 10 کلو آٹے کے 74021 تھیلے فراہم کئے گئے ہیں اور20 کلو آٹے کے 01 لاکھ 51 ہزار 658 تھیلے دئیے گئے ہیں۔10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے کی سپلائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔جبکہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے فروٹ و سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان رشید نے فروٹ و سبزی منڈی بادامی باغ کا دورہ کیا اور پیاز کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن سونیا صدف نے فروٹ و سبزی منڈی کاہنہ کا دورہ کیا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔افسران نے فروٹ و سبزی منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے فروٹ و سبزی منڈیوں میں پیاز، آلو اور ٹماٹر کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن