مہمان کھلاڑی نکروم بونیر کرونا کا شکار،سیریز سے باہر
لاہور+ملتان(سپورٹس رپورٹر+جنرل رپورٹر) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پر کورونا کاحملہ تفصیل کے مطابق مہمان ٹیم کے کھلاڑی نکروم بونیر دوسرے میچ سے قبل کرونا کا شکار ہوگئے وہ اگلے میچ سے بھی باہر ہیں اور باقی ایام ملتان کے مقامی ہوٹل میں گزاررہے ہیں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان،ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز سمیت میچ آ فیشلز اور دونوں ٹیموں کے سپورٹنگ سٹاف کا پی سی آ ر ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آ ئی ہے۔اس سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم گزشتہ سال کراچی میں اسی مسئلہ کے سبب دورہ ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوگئی تھی،اس کے نتیجہ میں اس وقت ایک روزہ سیریز ملتوی کی گئی جو اب ملتان میں کھیلی جارہی ہے۔پاکستانی دورے پر ویسٹ انڈین کیمپ میں اس وقت 15 کھلاڑی موجود ہیں،اس لئے باقی ماندہ آخری میچ کو کوئی خطرہ نہیں جو کل کھیلا جائے گا۔