• news

کیوی کپتان کین ولیمسن کا کروناکا شکار ‘ دوسرے ٹیسٹ سے باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ۔ کیوی کپتان کین ولیمسن قرنطینہ مدت پوری کریں گے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ کین ولیمسن کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل رات کو کروناٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ناٹنگھم ٹیسٹ سے محروم ہو گئے ہیں ۔ کین ولیمسن کی غیر موجودگی میں ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ جبکہ  دوسرے ٹیسٹ کے لیے ہمیش ردرفورڈ کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہیڈ کوچ گیری نے کہاکہ یہ کین ولیمسن کے  اتنے اہم میچ کے موقع پر دستبردار ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیش اس دورے میں پہلے ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ تھے اور وائٹالٹی ٹی 20 بلاسٹ میں لیسٹر شائر فاکس کیلئے کھیل رہے تھے گیری سٹیڈ نے کہا کہ کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آنے پر کین  ولیمسن اب پانچ دن کی تنہائی کا دورانیہ شروع کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن