پنجاب کابینہ میں آج توسیع، 20 وزراء کے حلف اٹھانے کا امکان
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ آج مکمل ہونے کا امکان ہے، پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے 20 کے قریب ایم پی ایز آج حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر، کرنل (ر) ایوب، یاور زمان، ملک تنویر اسلم، بلال یاسین، سیف کھوکھر، ذکیاہ شاہ نواز، منشاء اللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ ،کرنل (ر) طارق، عظمیٰ بخاری، کاظم علی پیرزادہ، ملک ندیم کامران، طاہر خلیل سندھو، چودھری اقبال گجر کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی کو سینئر وزیر بنایا جائے گا۔وزارت خزانہ کا قلمدان مسلم لیگ ن کے پاس رہے گا