وزیراعظم نے خوردنی تیل سستا کرنے کیلئے ملائیشیائ‘ انڈونیشیاء میں رابطے کئے‘ مفتاح
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انڈونیشیاء اور ملائیشیا سے خام تیل کی سپلائی بحال کی جا رہی ہے دونوں ملکوں سے خوردنی تیل سستا کرنے پر وزیراعظم نے خود رابطے کئے ملک میں خوردنی تیل اور گھی کے وافر سٹاک موجود ہیں ۔