• news

سیمنٹ بوری 1100، درجہ اول اینٹ کی فی ہزار قیمت15000 ہو گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ‘  نیٹ نیوز)  بجٹ کے آتے ہی تعمیراتی سامان کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ سیمنٹ کی بوری میں بجٹ آنے کے بعد 70 روپے اضافہ ہوا۔ سیمنٹ کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 1100 روپے تک پہنچ گئی۔ تین ماہ میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔  سیمنٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کمپنیز کی طرف سے قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے سیمنٹ کی بوری کی قیمت بڑھی۔  ڈیلرز کا کہنا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے اضافہ کے بعد قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔  بجری بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ اینٹوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا جس کے بعد درجہ اول کی اینٹوں کی قیمت 13000 سے بڑھ کر 15000 ہو گئی ہے۔ بھٹہ مالکان کی طرف سے یکم جولائی کو بھٹے بند کرنے کے اعلان کے بعد اینٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن