لاہور سمیت کئی شہروں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ 10 دیہات میں 20 گھنٹے
لاہور؍ گوجرانوالہ؍ کراچی (نیوز رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میںبجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے بجلی دن اور رات کو دستیاب نہیں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 629 میگا واٹ سے زیادہ ہو گیا کراچی کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے پشاور خیبر پی کے کے شہروں میں دس گھنٹے اور دیہات میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے کوئٹہ میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے بلوچستان میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میںکمی کیلئے ح وزراء آئے روز نجی ٹی وی چینلز پر بیانات دے رہے ہیں لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ میںکمی کی بجائے اضافہ ہورہاہے۔ عوامی حلقوںکاکہناہے کہ اگر موجودہ حکومت غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری اور گھریلو زندگی متاثر ہوکررہ گئی ہے۔گھروں میں شہری پانی کی بوند بوندکو ترس رہے ہیں۔ گیس بھی غائب ہے۔ انہوںنے وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوںکی زندگی میں سکون آسکے۔ گوجرانوالہ میں ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند کی جا رہی ہے گوجرانوالہ کے شہری علاقہ ماڈلٹائون کالج روڈ پیپلز کالونی سیٹلائٹ ٹائون ریس کورس روڈ باغبانپورہ نوشہرہ روڈ گھنٹہ گھر چوک لکڑ والا پل گوندلانوالہ اڈا سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے افسران عوامی مسائل کے حل اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں عوامی مشکلات کے حل میں کوتاہی کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائیگا مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے دن رات کوشاں ہے مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ و دیگر مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔