• news

مشکل حالات میں بجٹ کا محور عام آدمی کو ریلیف دینا ہے : حمزہ شہباز 

لاہور (نیوز رپورٹر) حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ مشکل معاشی حالات میں ہمارے بجٹ کا محور عام آدمی کو ریلیف دینا اور اشیاء ضروریہ کو اس کی پہنچ میں لانا ہے۔لوگوں کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے آؤٹ آف باکس اقدامات کررہے ہیں۔ بجٹ میں غریب لوگوں پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالا جائے گا اور عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، صورتحال کو بہتری کی جانب لے کر جانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کیلئے جامع ایکشن پلان مرتب کر رہے ہیں۔ بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کے لیے خصوصی اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔ سستے آٹے کی صوبہ بھر میں فراہمی کا تاریخ ساز پیکیج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن