• news

خیبر پی کے کا بجٹ پیر سندھ کا منگل کو پیش کیا جائے گا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی کا اجلاس پیر 13 جون کو طلب کر لیا گیا۔ مالی سال 2022-23ء کا سالانہ بجٹ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزیرخزانہ خیبر پی کے تیمور سلیم جھگڑا بجٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں قبائلی رہنمائوں کیلئے کوئی فنڈز مختص نہیں کئے گئے۔ وفاق نے صوبے سے رابطہ نہیں رکھا۔ بجٹ میں حکومت کی طرح کنفیوز ہے۔ صوبہ سندھ کا مالی سال 2022-23ء بجٹ 14 جون بروز منگل پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دن   تین بجے سندھ اسمبلی میں صوبائی بجٹ پیش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن