عازمین حج کی 14 جون سے مکہ روانگی شروع ہو جائے گی، وزارت مذہبی امور
اسلام آباد(خبرنگار)سرکاری سکیم کے تحت مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کی رہائش کیلئے 19 رہائشی عمارتیں مرکزیہ میں حاصل کی گئی ہیں ۔ ہر عمارت میں دو سو سے چھ سو تک عازمین کی رہائش کی گنجائش موجود ہے۔ تمام عمارتیں حرم کی حدود کے تین سو میٹرز کے اندر اندر واقع ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ ان رہائشی عمارتوں میں ایک فائیو سٹارجبکہ باقی فور اور تھری سٹارز ہوٹلز ہیں ۔ 6 جون سے شروع ہونے والے حج فلائٹ آپریشن کے ذریعہ براہ راست مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کوآٹھ دن قیام کے بعد 14 جون سے مکہ مکرمہ روانہ کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا ۔