• news

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ  کم کیا گیا: مخدوم احمد محمود 


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ بجٹ 2022/23 ترقی کا بجٹ ہے، جس کی بنیاد پر مستقبل میں ترقی والے بجٹ بنیں گے۔ جبکہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کیلئے انکم ٹیکس کی کم سے کم حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کردی گئی ہے۔ جو ملکی معیشت ترقی و استحکام کیلئے ناگزیر اقدام تھا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن