بجٹ معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی دستاویز ہے: چوہدری سجاد مہیس
لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سجاد مہیس نے وفاقی حکومت کے بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے ذریعے بننے والی امپورٹڈ حکومت کی طرح اس کے عوام دشمن بجٹ کو بھی مسترد کر دیا ہے یہ بجٹ نہیں بلکہ ملک کی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر نے کی دستاویز ہے جس میں ملک و قوم کے لئے کچھ بھی نہیں اور ہر چیز آئی ایم ایف کی خواہش کے مطابق ہے قوم اس بجٹ کے خلاف سڑکوں پر آئے گی اور اسے مسترد کرنے کا اعلان کرے گی۔