بھرپور تیاری کیساتھ ضمنی الیکشن کی مہم چلائینگے: نوشین حامد معراج
لاہور (نیوز رپورٹر) ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی وومن ونگ کا اہم اجلاس اجلاس کی صدارت صدروومن ونگ سنٹرل پنجاب ڈاکٹر نوشین حامد معراج کی لاہور کے چار حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھرپور تیاری کیساتھ انتخابی مہم چلائیں گے ۔ پارٹی کی خواتین رہنما انتخابی حلقوں میں کارکنوں کو متحرک کریں ۔ اجلاس میں انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی گئی ۔