سبسڈائزڈ آٹے کی سپلائی جاری
لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہاکہ لاہور شہر میں سبسڈائزڈ آٹا کی سپلائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ایک لاکھ 60 ہزار 194 سستے آٹے کے بیگز فراہم کئے گئے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 10 کلو آٹے کے 57071 تھیلے فراہم کئے گئے ہیںاور20 کلو آٹے کے 01 لاکھ 03 ہزار 123 تھیلے دئیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہو ر نے کہا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔