• news

افغانستان میں تشدد جاری‘ گزشتہ ہفتے دھماکوں میں 19 افراد مارے گئے


کابل (انٹرنیشنل ڈیسک)  طالبان حکومت آنے کے بعد بھی افغانستان میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے سڑک کنا پر دھماکوں اور حملوں میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکتیں قندوز‘ بغلان و دیگر صوبوں میں ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں بچے‘ خواتین اور سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن