خیبرپی کے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
پشاور(آئی ا ین پی ) آئندہ مالی سال کیلئے خیبر پی کے کا بجٹ آج پیر کو پیش کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم1ہزار300ارب روپے سے زائد ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق ضم اضلاع کے لیے222ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ، تنخواہوں کیلئے440ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے105ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں15فیصداضافے کا امکان ہے۔ صوبے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مدمیں68ارب50 کروڑ روپے جبکہ وفاق سے ٹیکس کی مد میں550 ارب روپے سے زائدملیں گے۔ وفاق سے آئل، گیس رائلٹی کی مد میں30ارب روپے سے زائد رقم ملے گی، بجلی کیمنافع اور بقایاجات کی مد میں61ارب50 کروڑروپے سے زائد رقم ملنے کی توقع ہے۔ صوبائی ٹیکسوں کی مد میں80ارب روپے سیزائد وصول ہوں گے، 90ارب روپے سے زائد کی غیرملکی امداد بھی بجٹ میں شامل ہے، قبائلی اضلاع کے لیے200ارب روپے سے زائد کی گرانٹس ملنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ دیگرمحاصل کا تخمینہ210ارب روپے سیزائد لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے350ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ بندوبستی اضلاع کے لیے180ارب روپے سے زائد، ڈسٹرکٹس اے ڈی پی کے لیے35ارب روپے سے زائد جبکہ قبائلی اضلاع کیلیے24ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 653جاری منصوبوں کے لیے90ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔