روس‘ چین کو ملانے والا پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
بیجنگ (نیٹ نیوز) روس اور چین کو ملانے والا پہلا ہائی وے پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق‘ دو رویہ ٹریفک لین پر مشتمل پل کی لاگت تقریباً 19 بلین روبل ہے جو 328 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہے۔