پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میچ میںڈی ایل میتھڈ کے تحت53رنز سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مٹی کے طوفان کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا جس کے بعد ہر اننگز کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر 35، امام الحق 62، کپتان بابر اعظم 1، محمد رضوان 11، محمد حارث صفر، خوشدل شاہ 34 اور محمد نواز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 78 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی، محمد وسیم جونیئر 6 سکور بناکر آئوؤٹ ہوئے، حسن علی 8اور شاہنواز دھانی چار نر زپرناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان نکولس پوران نے 4 ‘ کیمو پال نے 2، جیڈن سیلز، ہیڈن والش اور عقیل حسین نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں مہمان کالی آندھی کی ٹیم 216رنز بناسکی ۔شائی ہوپ اکیس‘کائل میئرز پانچ‘شمراہ بروکس اٹھارہ ‘کیسی کارٹی تینتیس ‘کپتان نکولس پوران گیارہ ‘عقیل حسین ساٹھ ‘کیمو پاول اکیس ‘ہیڈن والش تین‘رومیرو شیفرڈ سولہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ شاداب خان نے چار‘حسن علی ‘محمد نواز نے دو‘ دو ‘شاہنواز دھانی ‘محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ شاداب خان کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔