• news

سینٹ ‘قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے ایوان زیریں میں بی جے پی لیڈروں کی  ہرزہ سرائی کیخلاف قرارداد منظور کی جائیگی 

اسلام آباد(نا مہ نگار) سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے ۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد قومی اسمبلی  میں  بجٹ 2022-23پر بحث کا آغاز کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پراجلاس میں ایک گھنٹہ ارکان قومی اسمبلی کی ناموسِ رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرنے کے لیے مختص کیاگیا ہے ایوان سے بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کے خلاف قرارداد بھی منظور کی جائے گی ۔ دونوں  اجلاس شام چاربجے  ہوں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن