عمران حکومت میں برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا: فرخ حبیب
اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے لکھا کہ عمران خان کی حکومت میں برآمدات اور ترسیلات ذر میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا ، اپریل 2022 میں برآمدات 2.89ارب ڈالر تھی اور ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالرز تھی۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ نے کہا کہ جیسے ہی غلام امپورٹڈ حکومت آئی ہے نااہلی کے باعث مئی 2022 میں برآمدات 10% کم2.6 بلین ڈالرور ترسیلات ذر 25%کم 2.33 ڈالرہوگئی ہے۔
فرخ حبیب