• news

ساہیوال میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ہڑپہ پولیس کے مبینہ تشدد سے 21سالہ نوجوان جاں بحق  ہو گیا۔ ورثاء نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے تشدد کرکے بابر کاٹھیا کو مارا ہے۔ پولیس نے تشدد کرکے حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا۔ صبح اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچے تو وہ مرا ہوا تھا۔ ڈی ایس پی سٹی مہر محمد یوسف کے مطابق ملزم نے تھانہ میں زہریلی چیز کھائی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اصل حقائق کا پتہ چلے گا اور اگر تشدد ثابت ہوا تو متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے۔ 
پولیس تشدد

ای پیپر-دی نیشن