گوادر میں ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ افراد کی زندگیوں میں نمایاں بہتری
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) حالیہ چند سالوں میں بلوچستان کے شہر گوادر میں ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ افراد کی زندگیوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں گوادر میں قائم جدیر کولڈ اسٹوریج کارخانے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جہاں سمندر سے پکڑی گئی تازہ مچھلیوں کو نا صرف محفوظ رکھا جاتا ہے بلکہ ان کو مخصوص پیکنگ میں ملک کے دیگر شہروں، خصوصا کراچی کے لیے بھی روانہ کیا جاتا ہے۔ ان کولڈ اسٹوریج کارخانوں کی بدولت نہ صرف اس شعبے سے وابستہ افراد کے ذریعے روزگار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ گوادر کی مچھلی پاکستان بھر میں اپنی پہچان بھی بنانا شروع ہوگئی ہے۔
گوادر