• news

سپریم کورٹ میں  4 ماہ کے دوران  1182 مقدمات کم ہوئے، ترجمان

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران ایک ہزار 182زیر التوا مقدمات میں کمی آئی ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ نے اس حوالے سے بتایا گزشتہ ہفتے 183نئے مقدمات کا اندراج ہوا، جبکہ 568مقدمات نمٹائے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا موسم گرما کی تعطیلات میں بھی انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کام ہوگا۔ تعطیلات کے پہلے ہفتے میں 3 بینچز پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے جبکہ ایک بینچ کراچی رجسٹری کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔
مقدمات

ای پیپر-دی نیشن