عمرانی ٹولہ نے معیشت کو تباہ کیا‘ خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑرہا :خرم دستگیر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے عمرانی ٹولہ نے اقتدار میں آکر ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا۔عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا۔ تحریک انصاف حکومت کے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدوں اور شرائط کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑرہا ہے۔عمران خان نے آئی ایم ایف سے تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا۔مسلم لیگ ن ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کیلئے بجٹ میں سولر پینلز پر ٹیکس ختم کردیا ۔تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ حکومت کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔عوام کو سستے داموں آٹا، چینی اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے حکومت کوشاں ہے ۔وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کو درپیش تمام مسائل سے چھٹکارا ملے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 1تحصیل روڈ کے دورہ کے دوران اہل علاقہ اور لیگی کارکنوں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خرم دستگیر