• news

  امپورٹڈ حکومت کے موجودہ بجٹ میں تمام اہداف جھوٹ پر مبنی ہیں: حماد اظہر 

 اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں تمام اہداف جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ تمام معاشی ماہر اسے غیر سنجیدہ بجٹ قرار دے رہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے جو معاشی بحران پیدا کیا اِس بجٹ میں اْس سے نکلنے کی کوئی سمت نہیں۔ حماد اظہر نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کے باعث ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کا سیلاب آنے والا ہے۔
حماد اظہر

ای پیپر-دی نیشن