سندر سے بچے کے اغوا کا ملزم مناواں مقابلے میں ہلاک
لاہور (نامہ نگار) مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5سالہ بچے کے اغوا برائے تاوان کا ملزم محمد اویس ہلاک ہو گیا۔ ایک ہفتے قبل اس واردات میں ملوث ایک ملزم شہباز بھی مقابلے میں مارا گیا تھا۔ سی آئی اے اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ملزم محمد اویس عرف بریٹا کو مارا اور ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق سندر سے 5سالہ بچے عریض کے اغوا برائے تاوان کا ملزم محمد اویس مناواں میں روپوش تھا۔ اس اطلاع پر پولیس پارٹی نے ریڈ کیا اور ملزموں کی اپنی فائرنگ سے ہی محمد اویس موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار گئے۔
مقابلہ