• news

پری مون سون: پنجاب، بلوچستان ، سندھ میں کئی مقامات پر بارش، ژالہ باری

 کراچی /کوئٹہ/لاہور (آئی ین پی) ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا۔ پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے کئی مقامات پر بارش ہوئی ہے۔ ہرنائی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ اونچے درجے کے سیلابی ریلے سے ایک پل بہہ گیا۔  بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ ہرنائی میں ہفتہ اتوار کی درمیانی شب شدید طوفانی بارش کا سلسلہ تقریبا ایک گھنٹے جاری رہا۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، اونچے درجے کے سیلابی ریلے سے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ پر پلوسین پل کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔ پانی کے ریلے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی پانی کے پل کو بھی بہا کر لے گئے۔ اونچے درجے کے سیلابی ریلوں اور شدید ژالہ باری کے باعث زرعی زمینوں اور کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، بے  خیموں میں مکین زلزلہ زدگان کے مکانات بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث گرگئے۔ جبکہ دوسری جانب فیصل آباد، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ چنیوٹ میں ژالہ باری نے گرمی دور بھگا دی۔ لاہور، رائے ونڈ اور قصور میں بھی تیز ہوائیں چلیں۔ کوہلو اور سبی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔
بارش

ای پیپر-دی نیشن