متعدد وارداتیں،ٹاؤن شپ ، 4 لاکھ 95 ہزار کا ڈاکہ، ساندہ میں 4لاکھ کی چوری
لاہور(نامہ نگار)شہرکے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤںنے ٹاؤن شپ کے علاقے میںجمیل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر4 لاکھ95 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، نواں کوٹ کے علا قے میں خاور اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 3لا کھ18ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں سلیم سے 2لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون ،سندر کے علاقے میں ناصر سے 2 لاکھ35 ہزار روپے اور موبائل فون ، نصیر آباد کے علاقے میں ارشد سے ایک لاکھ 23ہزار روپے اور موبائل فون ،لٹن روڈ کے علاقے میںشفیق سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون ، مانگا منڈی کے علاقے میں اکرم سے98ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد کے علاقے میں امجدکی دکان سے 64ہزار روپے،کوٹ لکھپت کے علاقے عابد سے42ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ کے علاقے میں تنویر سے 29ہزار روپے اورموبائل فون ، نواب ٹاؤن کے علاقے میں اویس سے 15ہزار اور موبائل فون لوٹ لیااور فرار ہو گئے ہیں ۔چوروں نے ساندہ کے علاقے میں جوادکے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کر لیا ہے۔چوروں نے گلشن راوی، گارڈن ٹاؤن، وحدت کالونی اور لیاقت آبادکے علاقوں سے 4 کاریں،قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے علاقے سے رکشہ جبکہ کوٹ لکھپت، مصطفی ٹاؤن، بادامی باغ ،مصری شاہ، لوہاری گیٹ، مناواں، شیرا کوٹ،مصطفی آباد اور نواں کوٹ کے علاقوں سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔
ڈاکے